ITfriends

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.
ITfriends

Top posters

MyLife4U (1071)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
Zarbe_Haider (675)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
Arabian (428)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
5-Tani (281)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
kainat batool (232)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
Mian Shahid (136)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
*lily* (76)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
skywriter911 (41)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
prince007_pk (30)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 
Admin (19)
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_lcap1Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Voting_barImam Ali a.s Ki Sifat ... ! Vote_rcap 

Latest topics

» Tum acha nahi kerty
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptyMon Oct 24, 2011 10:00 am by shah

» EK SHAKHS
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptyMon Oct 24, 2011 9:35 am by shah

» What is pyaar
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptyMon Oct 24, 2011 9:12 am by shah

» Where is everybody???
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptySun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05

» Hani here
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptySun Aug 14, 2011 10:53 am by Abbas_haider05

» Happy Ramadan
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptyWed Aug 10, 2011 4:48 pm by Hani

» Sab say bara sandwich
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptyWed Aug 10, 2011 4:37 pm by Hani

» asalamoalekum
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptyTue Mar 23, 2010 12:23 am by shahidsultanshah

» Har Gham Say Hifazat ہر غم سے حفاظت
Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! EmptyFri Apr 17, 2009 9:55 am by Mian Shahid

Who is online?

In total there are 5 users online :: 0 Registered, 0 Hidden and 5 Guests

None


[ View the whole list ]


Most users ever online was 41 on Sat Dec 19, 2020 7:04 pm

May 2024

MonTueWedThuFriSatSun
  12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

Calendar Calendar

Log in

I forgot my password


2 posters

    Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    avatar
    5-Tani


    Male
    Number of posts : 281
    Age : 39
    Location : Iran
    Warnings :
    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Left_bar_bleue0 / 1000 / 100Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Right_bar_bleue

    Registration date : 2009-01-28

    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Empty Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    Post by 5-Tani Sat Jan 31, 2009 9:34 am



    64. عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ : مَا کَانَ لِعَلِيٍّ
    اسْمٌ أحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أبِي التُّرَابِ، وَ إِنْ کَانَ لَيَفْرَحُ إِذَا
    دُعِيَ بِهَا. فَقَالَ لَهُ : أخْبِرْنَا عَنْ قِصَّتِهِ. لِمَ سُمِّيَ أبَا
    تُرَابٍ؟ قَالَ : جَاءَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم بَيْتَ فَاطِمَة،
    فَلَمْ يَجِدْ عَلِيًّا فِي الْبَيْتِ. فَقَالَ أيْنَ ابْنُ عَمِّکِ؟ فَقَالَتْ :
    کَانَ بَيْنِي وَ بَيْنَهُ شَيْيئٌ. فَغَاضَبَنِي فَخَرَجَ فَلَمْ يَقِلْ عِنْدِي.
    فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لإِنْسَانٍ : انْظُرْ أيْنَ هُوَ؟
    فَجَاءَ فَقَالَ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، هُوَ فِي الْمَسْجِدِ رَاقِدٌ. فَجَاءَ هُ
    رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم وَ هُوَ مُضْطَجِعٌ قَدْ سَقَطَ رِدَآؤُهُ
    عَنْ شِقِّهِ فَأصَابَهُ تُرَابٌ. فَجَعَلَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم
    يَمْسَحُهُ عَنْهُ وَ يَقُوْلُ : قُمْ أبَا التُّرَابِ. قُمْ أبَا التُّرَابِ.
    مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَ هَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ.

    ’’حضرت ابوحازم حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے
    ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ابو تراب سے بڑھ کر کوئی نام محبوب نہ تھا، جب
    انہیں ابو تراب کے نام سے بلایا جاتا تو وہ خوش ہوتے تھے۔ راوی نے ان سے کہا : ہمیں
    وہ واقعہ سنائیے کہ آپ رضی اللہ عنہ کا نام ابو تراب کیسے رکھا گیا؟ انہوں نے
    فرمایا : ایک دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے
    گھر تشریف لائے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ گھر میں نہیں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ
    وسلم نے فرمایا : تمہارا چچازاد کہاں ہے؟ عرض کیا : میرے اور ان کے درمیان کچھ بات
    ہوگئی جس پر وہ خفا ہو کر باہر چلے گئے اور گھر پر قیلولہ بھی نہیں کیا۔ حضور نبی
    اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی شخص سے فرمایا : جاؤ تلاش کرو وہ کہاں ہیں؟ اس
    شخص نے آ کر خبر دی کہ وہ مسجد میں سو رہے ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
    وسلم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
    دیکھا کہ وہ لیٹے ہوئے ہیں جبکہ ان کی چادر ان کے پہلو سے نیچے گر گئی تھی اوران کے
    جسم پر مٹی لگ گئی تھی، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھ مبارک سے
    وہ مٹی جھاڑتے جاتے اور فرماتے جاتے : اے ابو تراب (مٹی والے)! اٹھو، اے ابو تراب
    اٹھو۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور مذکورہ الفاظ امام مسلم کے ہیں۔

    الحديث رقم64 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المساجد، باب
    : نوم الرجال في المسجد، 1 / 169، الرقم : 430، وفي کتاب الاستئذان، باب : القائلة
    في المسجد، 5 / 2316، الرقم : 5924، ومسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب :
    من فضائل علي بن أبي طالب، 4 / 1874، الرقم : 2409، والحاکم في المستدرک، 1 / 211،
    والبيهقي في السنن الکبري، 2 / 446، الرقم : 4137.

    188 / 65. عَنْ سَلَمَة قَالَ : کَانَ عَلِيٌّ قَدْ تَخَلَّفَ
    عَنِ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم فِي خَيْبَرَ، وَکَانَ بِهِ رَمَدٌ،
    فَقَال : أنَا أتَخَلَّفُ عَنْ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، فَخَرَجَ
    عَليٌّ فَلَحِقَ بِالنَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم، فَلَمَّا کَانَ مَسَائُ
    اللَّيْلَة الَّتِي فَتَحَهَا اﷲُ فِي صَبَاحِهَا، قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله
    عليه وآله وسلم : لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَة أوْ لَيَأخُذَنَّ الرَّايَة غَداً رَجُلٌ
    يُحِبُّهُ اﷲُ وَ رَسُوْلُهُ، أوْ قَالَ : يُحِبُّ اﷲَ وَ رَسُوْلَهُ، يَفْتَحُ اﷲُ
    عَلَيهِ. فَإِذَا نَحْنُ بِعَلِيٍّ، وَمَا نَرْجُوْهُ، فَقَالُوْا : هَذَا عَلِيٌّ،
    فَأعْطَاهُ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، فَفَتَحَ اﷲُ عَلَيْهِ.
    مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

    ’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی
    رضی اللہ عنہ آشوب چشم کی تکلیف کے باعث معرکۂ خیبر کے لیے (بوقت روانگی) مصطفوی
    لشکر میں شامل نہ ہوسکے۔ پس انہوں نے سوچا کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
    وسلم سے پیچھے رہ گیا ہوں، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نکلے اور حضور نبی اکرم صلی
    اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جا ملے۔ جب وہ شب آئی جس کی صبح کو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا
    فرمائی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کل میں جھنڈا ایسے
    شخص کو دوں گا یا کل جھنڈا وہ شخص پکڑے گا جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں
    یا یہ فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت
    کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھوں خیبر کی فتح سے نوازے گا۔ پھر اچانک ہم نے حضرت
    علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، حالانکہ ہمیں ان کے آنے کی توقع نہ تھی۔ پس حضور نبی
    اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جھنڈا انہیں عطا فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے
    ہاتھوں فتح نصیب فرمائی۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

    الحديث رقم 65 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : فضائل
    الصحابة، باب : مناقب علي بن أبي طالب، 3 / 1357، الرقم : 3499، و في کتاب :
    المغازي، باب : غزوة خيبر، 4 / 1542، الرقم : 3972، و في کتاب : الجهاد و السير، باب : ما قيل في لواء النبي صلي الله عليه وآله
    وسلم، 3 / 1086، الرقم : 2812، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : من
    فضائل علي بن أبي طالب رضي اﷲ عنه، 4 / 1872، الرقم : 2407، و البيهقي في السنن
    الکبري، 6 / 362، الرقم : 12837.

    189 / 66. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله
    عليه وآله وسلم أَمَرَ بِسَدِّ الْأبْوَابِ إِلاَّ بَابَ عَلِيٍّ. رَوَاهُ
    التِّرْمِذِيُّ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنھما سے روایت ہے کہ حضور نبی
    اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے سوا مسجد میں
    کھلنے والے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا
    ہے۔

    الحديث رقم 66 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب
    : مناقب علي، 5 / 641، الرقم : 3732، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 115.

    190 / 67. عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُوْنٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
    في رواية طويلة : قَالَ وَ سَدَّ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ
    فَقَالَ : فَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ جُنُبًا وَ هُوَ طَرِيقُهُ. لَيْسَ لَهُ طَرِيقٌ
    غَيْرُهُ. رَوَاهُ أحْمَدُ.

    ’’حضرت عمرو بن میمون رضی اللہ عنہ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی
    اﷲ عنہما سے ایک طویل حدیث میں روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
    مسجد کے تمام دروازے بند کر دیئے سوائے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے اور آپ
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : علی حالتِ جنابت میں بھی مسجد میں داخل ہوسکتا
    ہے۔ کیونکہ یہی اس کا راستہ ہے اور اس کے علاوہ اس کے گھر کا کوئی اور راستہ نہیں
    ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 67 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 330،
    الرقم : 3062.
    avatar
    5-Tani


    Male
    Number of posts : 281
    Age : 39
    Location : Iran
    Warnings :
    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Left_bar_bleue0 / 1000 / 100Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Right_bar_bleue

    Registration date : 2009-01-28

    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Empty Re: Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    Post by 5-Tani Sat Jan 31, 2009 9:35 am



    68. عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ : کُنَّا نَقُوْلُ فِي زَمَنِ النَّّبِيِّ صلي الله
    عليه وآله وسلم : رَسُوْلُ اﷲِ خَيْرُ النَّاسِ، ثُمَّ أَبُوْبَکْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ،
    وَ لَقَدْْ أُوْتِيَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ ثَلاَثَ خِصَالٍ، لِأنْ تَکُوْنَ لِي
    وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حُمْرِ النًَّعَمِ : زَوَّجَهُ رَسُوْلُ
    اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم ابْنَتَهُ، وَ وَلَدَتْ لَهُ، وَ سَدَّ الْأبْوَابَ
    إِلَّا بَابَهُ فِي الْمَسْجِدِ وَ أَعْطَاهُ الرَّايَة يَوْمَ خَيْبَرَ. رَوَاهُ
    أحْمَدُ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم حضور
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ
    وآلہ وسلم تمام لوگوں سے افضل ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت
    ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور یہ کہ حضرت علی رضی
    اللہ عنہ کو تین خصلتیں عطا کی گئیں ہیں۔ ان میں سے اگر ایک بھی مجھے مل جائے تو یہ
    مجھے سرخ قیمتی اونٹوں کے ملنے سے زیادہ محبوب ہے۔ (اور وہ تین خصلتیں یہ ہیں) کہ
    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نکاح اپنی صاحبزادی سے کیا جس سے
    ان کی اولاد ہوئی اور دوسری یہ کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد نبوی
    کی طرف کھلنے والے تمام دروازے بند کر وادیئے مگران کا دروازہ مسجد میں رہا اور
    تیسری یہ کہ ان کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن جھنڈا عطا
    فرمایا۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم68 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند 2 / 26، الرقم :
    4797، وفي فضائل الصحابة، 2 / 567، الرقم : 955، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 /
    120.

    192 / 69. عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ سَبْعٍ قَالَ : خَطَبَنَا
    عَلِيٌّ رضي اﷲ عنه فَقَالَ : وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّة وَبَرَأَ النَّسَمَة
    لَتُخْضَبَنَّ هَذِهِ مِنْ هَذِِهِ، قَالَ : قَالَ النَّاسُ : فَأَعْلِمْنَا مَنْ
    هُوَ؟ وَاﷲِ لَنُبِيْرَنَّ عِتْرَتَهُ، قَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاﷲِ أَنْ يُقْتَلَ
    غَيْرُ قَاتِلِي، قَالُوْا : إِنْ کُنْتَ قَدْ عَلِمْتَ ذَلِکَ اسْتَخْلِفْْ إِذًا،
    قَالَ : لَا، وَلَکِنْ أَکِلُکُمْ إِلَي مَا وَکَلَکُمْ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اﷲِ صلي
    الله عليه وآله وسلم رَوَاهُ أحْمَدُ وَالْبَزَّارُ.

    ’’حضرت عبداﷲ بن سبع بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ
    نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا : اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور
    مخلوقات کو زندگی عطا فرمائی یہ داڑھی ضرور بالضرور خون سے خضاب کی جائے گی (یعنی
    میری داڑھی میرے سر کے خون سے سرخ ہو جائے گی) راوی بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے کہا
    : پس آپ ہمیں بتا دیں وہ کون ہے؟ ہم اس کی نسل مٹا دیں گے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے
    فرمایا : میں تمہیں اﷲ کی قسم دیتا ہوں کہ میرے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل نہ کیا
    جائے۔ لوگوں نے کہا اگر آپ یہ جانتے ہیں تو کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں، آپ نے فرمایا
    : نہیں لیکن میں تمہیں وہ چیز سونپتا ہوں جو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    نے تمہیں سونپی (یعنی باہم مشاورت سے خلیفہ مقرر کرو)۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد اور
    بزار نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 69 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 156،
    الرقم : 1340، و البزار في المسند، 3 / 92، الرقم : 871، والمقدسي في الأحاديث
    المختارة، 2 / 213، الرقم : 595.

    193 / 70. عَنْ عَبْدِ اﷲِ في رواية طويلة : وَجَدْتُ فِي
    کِتَابِ أبِي بِخَطِّ يَدِهِ فِي هَذَا الْحَدِيْثِ، قَالَ : أمَا تَرْضَيْنَ أنْ
    زَوَّجْتُکِ أقْدَمَ أُمَّتِي سِلْمَا، وَ أکْثَرَهُمْ عِلْمًا، وَ أعْظَمَهُمْ
    حِلْمًا؟ رَوَاهُ أحْمَدُ.

    ’’حضرت عبد اﷲ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا سے فرمایا : کیا تو راضی نہیں
    کہ میں نے تیرا نکاح امت میں سب سے پہلے اسلام لانے والے، سب سے زیادہ علم والے اور
    سب سے زیادہ برد بار شخص سے کیا ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم70 : أخرجه أحمد في المسند، 5 / 26، و الطبراني في
    المعجم الکبير، 20 / 229، و الهندي في کنز العمال، الرقم : 32924، 32925، و السيوطي
    في جمع الجوامع، الرقم : 4273، 4274.

    194 / 71. عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : قَالَ
    رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : أُدْعُوْا لِي سَيِّدَ الْعَرَبِ فَقُلْتُ
    : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، ألَسْتَ سَيِّدَ الْعَرَبِ؟ قَالَ : أنَا سَيِّدُ وُلْدِ آدَمَ
    وَعَلِيٌّ سَيِّدُ الْعَرَبِ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ وَأَبُونُعَيْمٍ.

    ’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی
    اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس سردارِ عرب کو بلاؤ۔ میں نے عرض
    کیا : یا رسول اللہ صلی اﷲ علیک و سلم! کیا آپ عرب کے سردار نہیں؟ فرمایا : میں
    تمام اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی عرب کے سردار ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم اور
    ابونعیم نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 71 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 134، الرقم :
    4626، و أبونعيم في حلية الأولياء، 1 / 63، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 131.

    195 / 72. عَنْ عَبْدِ اﷲِ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي
    الله عليه وآله وسلم : النَّظْرُ إِلَي وَجْهِ عَلِيٍّ عِبَادَةٌ. رَوَاهُ
    الْحَاکِمُ وَالطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : علی کے چہرے کو تکنا عبادت ہے۔‘‘ اس
    حدیث کو امام حاکم اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 72 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 152، الرقم :
    4682، و الطبراني في المعجم الکبير، 10 / 76، الرقم : 10006، و الديلمي في مسند
    الفردوس، 4 / 294، الرقم : 6865 عن معاذ بن جبل، وأبونعيم في حلية الأولياء، 5 /
    58، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 119، و قال الهيثمي، وثقه ابن حبان و قال مستقيم
    الحديث.
    avatar
    5-Tani


    Male
    Number of posts : 281
    Age : 39
    Location : Iran
    Warnings :
    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Left_bar_bleue0 / 1000 / 100Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Right_bar_bleue

    Registration date : 2009-01-28

    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Empty Re: Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    Post by 5-Tani Sat Jan 31, 2009 9:36 am



    73. عَنْ هُبَيْرَة : خَطَبَنَا الَْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رضي الله عنه فَقَالَ :
    لَقَدْ فَارَقَکُمْ رَجُلٌ بِالْأمْسِ لَمْ يَسْبِقْهُ الْأوَّلُوْنَ بِعِلْمٍ،
    وَلاَ يُدْرِکْهُ الآخِرُوْنَ، کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم
    يَبْعَثُهُ بَالرَّايَة، جِبْرِيْلُ عَنْ يَمِينِهِ، وَمِيکَائِيْلُ عَنْ
    شِمَالِهِ، لاَ يَنْصَرِفُ حَتَّي يُفْتَحَ لَهُ. رَوَاهُ أحْمَدُ
    وَالطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت ہبیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ امام حسن بن علی
    رضی اﷲ عنھما نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا : گزشتہ کل تم سے وہ ہستی جدا ہو گئی ہے
    جن سے نہ تو گذشتہ لوگ علم میں سبقت لے سکے اور نہ ہی بعد میں آنے والے ان کے مرتبہ
    علمی کو پا سکیں گے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو اپنا جھنڈا دے کر
    بھیجتے تھے اور جبرئیل آپ کی دائیں طرف اور میکائیل آپ کی بائیں طرف ہوتے تھے اورآپ
    رضی اللہ عنہ کو فتح عطا ہونے تک وہ آپ کے ساتھ رہتے تھے۔‘‘ اس حدیث کو احمد بن
    حنبل نے اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم73 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 199، الرقم
    : 1719، و الطبراني في المعجم الأوسط، 2 / 336، الرقم : 2155.

    197 / 74. عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ : أنَّ النَّبِيَّ صلي
    الله عليه وآله وسلم کَنَّي عَلِيًّا رضي الله عنه بِأبِي تُرَابٍ، فَکَانَتْ مِنْ
    أحَبِّ کُنَاهُ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.

    ’’حضرت عمار بن یاسر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی
    اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ابو تراب کی کنیت سے
    نوازا۔ پس یہ کنیت انہیں سب کنیتوں سے زیادہ محبوب تھی۔‘‘ اس حدیث کو امام بزار نے
    روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم74 : أخرجه البزار في المسند، 4 / 248، الرقم :
    1417، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 101.

    198 / 75. عَنْ أُمِّ سَلَمَة، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ
    اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : عَلِيٌّ مَعَ الْقُرْآنِ، وَ الْقُرْآنُ
    مَعَ عَلِيٍّ لَا يَفْتَرِقَانِ حَتَّي يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ.

    رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ میں نے حضور
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ علی اور قرآن کا چولی دامن
    کا ساتھ ہے۔ یہ دونوں کبھی بھی جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ میرے پاس حوضِ کوثر پر
    (اکھٹے) آئیں گے۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 75 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 5 / 135،
    الرقم : 4880، و الصغير، 1 / 255، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 134.

    199 / 76. عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ، قَالَ : سَمِعْتُ
    رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : النَّاسُ مِنْ شَجَرٍ شَتَّي، وَ
    أنَا وَ عَلِيٌّ مِنْ شَجَرَة وَاحِدَة.

    رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں
    کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : لوگ جدا جدا
    نسب سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں اور علی ایک ہی نسب سے ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام
    طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 76 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 263،
    الرقم : 1651، و الديلمي في مسند الفردوس، 4 / 303، الرقم : 6888، و الهيثمي في
    مجمع الزوائد، 9 / 100.

    200 / 77. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلي الله عليه
    وآله وسلم، قَالَ : السُّبَّقُ ثَلَاثَة : السَّابِقُ إِلَي مُوسَي، يُوْشَعُ بْنُ
    نَونٍ وَ السَّابِقُ إِلَي عِيْسَي، صَاحِبُ يَاسِيْنَ، وَ السَّابِقُ إِلَي
    مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم، عَلِيُّ بْنُ أبِي طَالِبٍ رضي الله عنه .
    رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی
    اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سبقت لے جانے والے تین ہیں۔ حضرت موسیٰ
    علیہ السلام کی طرف (ان پر ایمان لا کر) سبقت لے جانے والے حضرت یوشع بن نون ہیں،
    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف سبقت لیجانے والے صاحب یاسین ہیں اور حضور نبی اکرم
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سبقت لیجانے والے علی ابن ابی طالب ہیں۔‘‘ اس حدیث
    کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 77 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 11 / 93،
    الرقم : 11152، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 102.

    201 / 78. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ
    صلي الله عليه وآله وسلم : لِأُمِّ سَلَمَة : هَذَا عَلِيُّ بْنُ أبِي طَالِبٍ
    لَحْمُهُ لَحْمِي، وَ دَمُهُ دَمِي، فَهُوَ مِنِّي بِمَنْزِلَة هَارُوْنَ مِنْ
    مُوْسَي، إِلَّا أنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما روایت فرماتے ہیں کہ
    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اُم سلمہ رضی اﷲ عنہا سے فرمایا :
    یہ علی بن ابی طالب ہے اس کا گوشت میرا گوشت ہے اور اس کا خون میرا خون ہے اور یہ
    میرے لئے ایسے ہے جیسے حضرت موسیٰں کے لئے حضرت ہارون علیہ السلام مگر یہ کہ میرے
    بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے بیان کیا ہے۔

    الحديث رقم 78 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 12 / 18،
    الرقم : 12341، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 111.
    avatar
    5-Tani


    Male
    Number of posts : 281
    Age : 39
    Location : Iran
    Warnings :
    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Left_bar_bleue0 / 1000 / 100Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Right_bar_bleue

    Registration date : 2009-01-28

    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Empty Re: Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    Post by 5-Tani Sat Jan 31, 2009 9:37 am



    79. عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ عَکِيْمٍ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه
    وآله وسلم : إِنَّ اﷲَ تَعَالَي أوْحَي إِلَيَّ فِي عَلِيٍّ ثَلَاثَة أشْيَاءَ
    لَيْلَة أُسْرِيَ بِي : أنَّهُ سَيِّدُ الْمُؤْمِنِيْنَ، وَ إِمَامُ
    الْمُتَّقِيْنَ، وَ قَائِدُ الغُرِّ الْمُحَجَّلِيْنَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن عکیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی
    اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے شبِ معراج وحی کے ذریعے
    مجھے علی کی تین صفات کی خبر دی یہ کہ وہ تمام مومنین کے سردار ہیں، متقین کے امام
    ہیں اور (قیامت کے روز) نورانی چہرے والوں کے قائد ہوں گے۔‘‘ اس حدیث کو امام
    طبرانی نے بیان کیا ہے۔

    الحديث رقم 79 : أخرجه الطبراني في المعجم الصغير، 2 / 88.

    203 / 80. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : نَزَلَتْ فِي عَلِيِّ
    بْنِ أبِي طَالِبٍ : (إِنَّ الَّذِيْنَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
    سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرحمٰن وُدًّا) قَالَ : مَحَبَّة فِي قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِيْنَ.
    رَوَاهُ الطَبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے
    ہیں کہ یہ آیت : (إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
    الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّاO) حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں اتری ہے اور
    فرمایا : اس سے مراد مومنین کے دلوں میں(حضرت علی رضی اللہ عنہ ) کی محبت ہے۔‘‘ اس
    حدیث کوامام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 80 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 5 / 348،
    الرقم : 5514، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 125.

    204 / 81. عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضي الله عنه،
    عَنْ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : إِنَّ اﷲَ أَمَرَنِي أَنْ
    أُزَوِّجَ فَاطِمَة مِنْ عَلِيٍّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیاہے
    کہ میں فاطمہ کا نکاح علی سے کر دوں۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 81 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 10 / 156،
    رقم؛ 10305، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 204، والمناوي في فيض القدير، 2 / 215،
    و الحسيني في البيان و التعريف، 1 / 174.

    205 / 82. عَنْ أبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : جَاءَ النَّبِيُّ
    صلي الله عليه وآله وسلم وَ عَلِيٌّ رضي الله عنه نَائِمٌ فِي التُّرَابِ، فَقَالَ
    : إِنَّ أحَقَّ أسْمَائِکَ أبُوْ تُرَابٍ، أنْتَ أبُوْ تُرَابٍ.

    رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ مٹی پر سو رہے تھے۔
    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو سب ناموں میں سے ابو تراب کا زیادہ حق
    دار ہے تو ابوتراب ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 82 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 1 / 237،
    الرقم : 775، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 101.

    206 / 83. عَنْ جَابِرٍ رضي الله عنه : أَنَّ عَلِيًّا رضي
    الله عنه حَمَلَ الْبَابَ يَوْمَ خَيْبَرَ حَتَّي صَعِدَ الْمُسْلِمُوْنَ
    فَفَتَحُوْهَا. وَأَنَّهُ جُرِّبَ فَلَمْ يَحْمِلْهُ
    إِلاَّ أَرْبَعُونَ رَجُلا.

    رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَة.

    ’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ خیبر کے روز
    حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قلعہ خیبر کا دروازہ اٹھا لیا یہاں تک کہ مسلمان قلعہ پر
    چڑھ گئے اور اسے فتح کر لیا اور یہ آزمودہ بات ہے کہ اس دروازے کو چالیس آدمی مل کر
    اٹھاتے تھے۔‘‘ اس حدیث کو امام ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم83 : أخرجه ابن أبي أبي شيبة في المصنف، 6 / 374،
    الرقم : 32139، والعسقلاني في فتح الباري، 7 / 478، والعجلوني في کشف الخفاء، 1 /
    438، الرقم : 1168، وَقَالَ العجلونِي : رَواهُ الحَاکِمُ وَالبَيْهَقِيُّ عَنْ
    جَابِرٍ، والطبري في تاريخ الأمم والملوک، 2 / 137، وابن هشام في السيرة النبوية، 4
    / 306.
    avatar
    5-Tani


    Male
    Number of posts : 281
    Age : 39
    Location : Iran
    Warnings :
    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Left_bar_bleue0 / 1000 / 100Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Right_bar_bleue

    Registration date : 2009-01-28

    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Empty Re: Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    Post by 5-Tani Sat Jan 31, 2009 9:38 am



    84. عَنْ طَلِيْقِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ : رَأيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حَصَيْنٍ
    يَحِدُّ النَّظْرَ إِلَي عَلِيٍّ فَقِيْلَ لَهُ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ
    صلي الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : النَّظْرُ إِلَي عَلِيٍّ عِبَادَةٌ. رَوَاهُ
    الطَّبَرَانِيُّ.

    ’’حضرت طلیق بن محمد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
    حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ٹکٹکی
    باندھ کر دیکھ رہے تھے۔ کسی نے ان سے پوچھا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ انہوں نے
    جواب دیا کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے
    کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا بھی عبادت ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے
    روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 84 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 18 / 109،
    الرقم : 207، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 109.

    208 / 85. عَنْ عَامِرٍ قَالَ : غَسَلَ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله
    عليه وآله وسلم، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَالْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ وَ
    أَسَامَة بْنُ زَيْدٍ وَکَانَ عَلِيٌّ يَغْسِلُهُ وَيَقُوْلُ : بِأَبِي أَنْتَ
    وَأُمِّي، طِبْتَ مَيْتًا وَحَيًّا. رَوَاهُ ابْنُ سَعْدٍ.

    ’’حضرت عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی اور فضل
    بن عباس اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنھم نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    کو غسل دیا جب حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غسل دے رہے تھے
    تو کہتے تھے : یا رسول اﷲ! میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان ہوں!
    آپ وصال فرما کر اور زندہ رہ کر دونوں حالتوں میں پاکیزہ تھے۔‘‘ اس حدیث کو امام
    ابن سعد نے بیان کیا ہے۔

    الحديث رقم 85 : أخرجه ابن سعد في الطبقات الکبري، 2 / 277.

    209 / 86. عَنْ عَائِشَة قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي
    الله عليه وآله وسلم : ذِکْرُ عَلِيٍّ عِبَادَةٌ. رَوَاهُ الدَّيْلَمِيُّ.

    ’’ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
    اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : حضرت علی کا ذکر بھی عبادت ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام
    دیلمی نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 86 : أخرجه الديلمي في مسند الفردوس، 2 / 244،
    الرقم : 1351.

    210 / 87. عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : رَأَيْتُ
    أَبَابَکْرٍ يُکْثِرُ النَّظْرَ إِلَي وَجْهِ عَلِيٍّ فَقُلْتُ لَهُ : يَا أَبَتِ،
    أَرَاکَ تُکْثِرُ النَّظْرَ إِلَي وَجْهِ عَلِيٍّ فَقَالَ : يَا بُنَيَة، سَمِعْتُ
    رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : النَّظْرُ إِلَي وَجْهِ عَلِيٍّ
    عِبَادَةٌ.

    رَوَاهُ ابْنُ عَسَاکِرَ.

    ’’حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے اپنے والد
    حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ کثرت سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے چہرے کو
    دیکھا کرتے۔ پس میں نے آپ سے پوچھا : اے ابا جان! کیا وجہ ہے کہ آپ کثرت سے حضرت
    علی رضی اللہ عنہ کے چہرے کی طرف تکتے رہتے ہیں؟ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے
    جواب دیا : اے میری بیٹی! میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے
    ہوئے سنا ہے کہ علی کے چہرے کو تکنا بھی عبادت ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام ابن عساکر نے
    بیان کیا ہے۔

    الحديث رقم 87 : أخرجه ابن عساکر فی تاریخ دمشق الکبير، 42 /
    355، و الزمخشري في مختصر کتاب الموافقة : 14.

    211 / 88. عَنْ أَنَسٍ رضي اﷲ عنه، قَالَ : بَيْنَمَا
    رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فِي الْمَسْجِدِ، إِذْ قَالَ صلي الله عليه
    وآله وسلم لِعَلِيٍّ : هَذَا جِبْرِيْلُ يُخْبِرُنِي أَنَّ اﷲَ عزوجل زَوَّجَکَ
    فَاطِمَة، وَ أَشْهَدَ عَلَي تَزْوِيْجِکَ أَرْبَعِيْنَ أَلْفَ مَلَکٍ، وَ أَوْحَي
    إِليَ شَجَرَة طُوْبَي أَنِ انْثُرِي عَلَيْهِمُ الدُّرَّ وَالْيَاقُوْتَ،
    فَنَثَرَتْ عَلَيْهِمُ الدُّرَّ وَالْيَاقُوْتَ، فَابْتَدَرَتْ إِلَيْهِ الْحُوْرُ
    الْعِيْنُ : يَلْتَقِطْنَ مِنْ أَطْبَاقِ الدُّرِّ وَالْيَاقُوْتِ، فَهُمْ
    يَتَهَادُوْنَهُ بَيْنَهُمْ إِليَ يَوْمِ الْقِيَامَة. رَوَاهُ مُحِبُّ
    الطَّبَرِيُّ.

    ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
    اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا :
    یہ جبرئیل امین علیہ السلام ہیں جو مجھے خبر دے رہے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے فاطمہ سے
    تمہاری شادی کر دی ہے۔ اور تمہارے نکاح پر (ملاء اعلیٰ میں) چالیس ہزار فرشتوں کو
    گواہ کے طور پر مجلس نکاح میں شریک کیا، اور شجر ہائے طوبی سے فرمایا : ان پر موتی
    اور یاقوت نچھاور کرو، پھردلکش آنکھوں والی حوریں اُن موتیوں اور یاقوتوں سے تھال
    بھرنے لگیں۔ جنہیں (تقریب نکاح میں شرکت کرنے والے) فرشتے قیامت تک ایک دوسرے کو
    بطور تحائف دیتے رہیں گے۔‘‘ اس کو محب الطبری نے روایت کیا ہے۔

    الحديث رقم 88 : أخرجه محب الدين أحمد الطبري في الرياض
    النضرة في مناقب العشرة، 3 / 146، وفي ذخائر العقبي في مناقب ذَوِي القربي : 72.
    73.
    MyLife4U
    MyLife4U
    Super Moderator


    Number of posts : 1071
    Warnings :
    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Left_bar_bleue0 / 1000 / 100Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Right_bar_bleue

    Registration date : 2009-01-14

    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Empty Re: Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    Post by MyLife4U Sat Jan 31, 2009 9:43 am

    mashaalah...

    Sponsored content


    Imam Ali a.s Ki Sifat ... ! Empty Re: Imam Ali a.s Ki Sifat ... !

    Post by Sponsored content


      Current date/time is Fri May 17, 2024 12:52 pm